10,057

عمرہ میں ماہواری ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہیے

سوال: 20465

میں اپنے اہل وعیال کے ساتھ عمرہ کے لیے گیا جب جدہ پہنچے تومیری بیوی کو ماہواری شروع ہوگئي میں نے اکیلے ہی عمرہ ادا کیا تواب میری بیوی کے لیے کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

شیخ محمد بن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :

آپ کی بیوی کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ ماہواری ختم ہونے کا انتظار کرے اورپھر اپنے عمرہ کی قضا کرے کیونکہ جب صفیہ رضي اللہ تعالی عنہا کو حیض آیا تونبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں فرمانے لگے ، کیا وہ ہمیں روکنے والی ہے ۔

لھذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان اس کی دلیل ہے کہ طواف افاضہ کرنے سے قبل اگر اسے حیض آجائے تو وہ انتظار کرے گی اورجب ختم ہوتو پھر طواف کرے گی ، اور اسی طرح عمرے کا طواف بھی طواف افاضہ جیسا ہی ہے کیونکہ یہ عمرے کا رکن ہے ۔

اس لیے اگر اسے طواف سے قبل حیض آجائے تو وہ پاک ہونے تک انتظار کرے گی ، جب پاک ہوجائے توپھر عمرہ کرے ۔ .

حوالہ جات

ماخذ

حیض کے ساٹھ مسائل سے لیا گیا ہے ؛ کتاب رسالۃ 60مسئلۃ فی الحیض ۔

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android