جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

زیرناف بال مونڈنے اورناخن تراشنے کا روزے کے ساتھ کوئي تعلق نہیں

سوال

کیا یہ صحیح ہے کہ روزہ دار ناخن نہيں کاٹ سکتا یا اسے زيرناف بال صاف نہيں کرنے چاہيیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

یہ کوئي ایسے اعمال نہيں جوروزے دار کے لیے ہی واجب نہيں ، اور نہ ہی ان اعمال میں شامل ہيں جوروزے کے منافی ہوں ، بلکہ روزے دار توکھانے پینے ، اورجماع ، سے رکے گا کیونکہ یہ کام روزے کو فاسد کردیتے ہیں ، اور اسی طرح ہر قسم کے گناہ اوربرے کاموں اورچغلی وغیبت سے باز رہے گا کیونکہ یہ سب کام روزے میں نقص پیدا کرتے ہیں ۔

لیکن ناخن کاٹنا اورزيرناف بال صاف کرنا تو ایک فطرتی کام ہے جس کے لیے شارع نے وقت مقرر کیا ہے کہ یہ چالیس دن سے زيادہ نہيں رکھے جاسکتے ، اوران کا روزے کے صحیح ہونے کے ساتھ کوئي تعلق نہيں ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد