6,186

روزے دار كا كثرت سے نہانا

سوال: 106460

رمضان المبارك ميں روزے كى حالت ميں كئى بار نہانے اور ہر وقت ائركنڈيشن كے سامنے بيٹھ رہنے كا حكم كيا ہے كيونكہ ائركنڈيشن سے رطوبت خارج ہوتى ہے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

" يہ جائز ہے، اور اس ميں كوئى حرج نہيں، رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم روزے كى حالت ميں پياس اور گرمى كى بنا پر اپنے سر پر پانى ڈالا كرتے تھے.

اور ابن عمرو روزے كى حالت ميں اپنے كپڑے گيلے كيا كرتے تھے تا كہ گرمى كى شدت يا پياس كم ہو جائے.

رطوبت روزے پر اثرانداز نہيں ہوتى، كيونكہ وہ پانى نہيں جو معدہ ميں پہنچتا ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ.

حوالہ جات

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android