ہفتہ 11 شوال 1445 - 20 اپریل 2024
اردو

اسلام قبول کرنے سے پہلے گزر جانے والے رمضان کے روزے رکھنا لازمی ہے؟

سوال

سوال: کیا نو مسلم کیلیے اسلام قبول کرنے سے پہلے گزر جانے والے رمضان کے دنوں کے روزے رکھنا لازمی ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اسلام قبول کرنے سے پہلے جو دن گزر چکے ہیں ان کی قضا نو مسلم کے ذمے لازم نہیں ہوتی؛ کیونکہ اس وقت رمضان کے روزے رکھنے کا اسے حکم ہی نہیں ہے، تو چونکہ اس پر روزے فرض ہی نہیں تھے اس لیے اس پر قضا بھی نہیں ہے" انتہی

فضیلۃ الشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ.

ماخوذ از: "الإجابات على أسئلة الجاليات" (1/8)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب