جمعہ 19 رمضان 1445 - 29 مارچ 2024
اردو

كيا جمع كے ليے نيت شرط ہے

22308

تاریخ اشاعت : 15-11-2019

مشاہدات : 5923

سوال

كيا جمع كرنے كے ليے نيت شرط ہے ؟
كيونكہ بہت سے لوگ جمع كرنے كى نيت كے بغير ہى مغرب كى نماز ادا كرتے ہيں، اور پھر نماز مغرب كے بعد آپس ميں جمع كرنے كا مشورہ كر كے عشاء كى نماز ادا كر ليتے ہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

علماء كرام اس ميں اختلاف ركھتے ہيں، ليكن راجح يہى ہے كہ پہلى نماز شروع كرتے وقت نيت شرط نہيں، بلكہ پہلى نماز سے فارغ ہونے كے بعد نماز جمع كرنا جائز ہے، اگر جمع كرنے كى شرط پائى جائے مثلا خوف، يا بارش يا مرض.

ماخذ: ديكھيں: كتاب مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 12 / 294 )