ہفتہ 11 شوال 1445 - 20 اپریل 2024
اردو

کیا طواف کا اختتام حجر اسود کے پاس تکبیر کہہ کر کیا جاتا ہے؟

109328

تاریخ اشاعت : 18-06-2022

مشاہدات : 1322

سوال

طواف کا اختتام بھی ایسے ہی حجر اسود پر تکبیر کہہ کر ہو گا جیسے آغاز میں تکبیر کہی تھی؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"کعبہ شریف کے ارد گرد طواف خالصتاً عبادات سے تعلق رکھتا ہے، اور عبادات کے متعلق بنیادی اصول توقیف ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ہے آپ صلی اللہ علیہ و سلم دوران طواف جب بھی حجر اسود کے سامنے پہنچتے تو تکبیر کہتے تھے، اور یہ بھی یقینی بات ہے کہ طواف کرنے والا شخص ساتویں چکر کے اختتام پر بھی حجر اسود کے برابر ہو گا، تو اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی اقتدا میں تکبیر کہنا مسنون ہے بالکل ایسے ہی جیسے وہ ہر چکر کے آغاز میں حجر اسود کے سامنے آنے پر تکبیر کہتا ہے ، اور اگر ممکن ہو سکے تو حجر اسود کا استلام کرے اور بوسہ بھی دے۔

اللہ تعالی عمل کی توفیق دینے والا ہے، درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر۔" ختم شد

دائمی کمیٹی برائے فتاوی و علمی تحقیقات

الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز     الشیخ عبد الرزاق عفیفی ۔

دائمی فتوی کمیٹی: (11/224، 225)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب