اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

مصيبت كے وقت سياہ لباس پہننا باطل رسم ہے جس كى كوئى دليل نہيں ملتى

04-09-2021

سوال 10919

كيا كسى كے فوت ہونے پر اور خاص كر خاوند كى وفات پر سياہ لباس پہننا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مصائب اور تكاليف كے وقت سياہ لباس پہننا ايك باطل علامت ہے جس كى كوئى دليل نہيں ملتى... مصيبت كے وقت انسان كو چاہيے كہ شريعت مطہرہ پر عمل كرے اور وہى اعمال بجا لائے جو شريعت مطہرہ نے مشروع كيے ہيں، لہذا اسے مصيبت كے وقت ( انا للہ و انا اليہ راجعون ) ( يقينا ہم اللہ تعالى كے ليے ہيں اور اسى كى طرف پلٹنے والے ہيں ) پڑھے.

اور اس كے ساتھ سنت نبويہ ميں وارد شدہ مندرجہ ذيل دعا بھى پڑھے:

( اللہم اجرنى فى مصيبتى، واخلف لى خيرا منھا )

( اے اللہ مجھے ميرى مصيبت ميں اجر دے، اور مجھے اس سے بہتر عطا فرما )

اگر وہ يہ دعائيں ايمان اور اجروثواب كى نيت سے پڑھتا ہے تو اللہ سبحانہ وتعالى اسے اس پر اجر عطا كرےگا اور اس كے بدلے ميں اس سے بھى بہتر چيز عطا فرمائےگا.

ليكن كسى خاص رنگ كا لباس پہننا مثلا سياہ يا اس طرح كا كوئى اور لباس زيب تن كرنے كى كوئى دليل نہيں ہے، اور يہ باطل اورمذموم ہے.

جنازہ اور قبروں کے احکام
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔