اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

كيا حرام كھانا كھانے والے كى نماز قبول ہوتى ہے ؟

30-06-2009

سوال 10191

كيا يہ صحيح ہے كہ اگر حرام كھانا كھايا جائے تو چاليس يوم تك نماز قبول نہيں ہوتى ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر آپ نے حرام كھانا كھايا تو آپ دعاء رد ہونے كا سبب بنے، حديث قدسى ميں ہے كہ:

" اور اسے غذا ہى حرام كى دى گئى تو اس كى دعاء كہاں قبول ہو گى"

اور اس شخص كى دعاء قبول نہيں ہو گى، ليكن اس نماز جو كہ دعاء پر مشتمل ہے وہ قبول ہو گى، اس كا معنى يہ ہے كہ:

يعنى يہ نماز ادا ہو جائے گى، اور اس سے نماز كى ادائيگى كا مطالبہ ساقط ہو جائے گا، اور اسے نماز دوبارہ پڑھنے كا نہيں كہا جائے گا، اور حديث ميں شراب پينے والے كے متعلق آيا ہے كہ:

" اللہ تعالى اس كى نماز چاليس روز تك قبول نہيں كرتا"

واللہ اعلم .

نماز
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔